پیسکو ریجن میں گزشتہ رات بارش کی وجہ سے 84 فیڈرز عارضی طور پر بند ہوگئے ۔
پیسکو ریجن میں بارش کی وجہ سے 84 فیڈرز عارضی طور پر بند ہوگئے،ترجمان

مزید خبریں
پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):پیسکو ریجن میں گزشتہ رات بارش کی وجہ سے 84 فیڈرز عارضی طور پر بند ہوگئے ۔
ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور، خیبر، مردان، صوابی اور سوات سرکلز کے کچھ علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ۔ پشاور سرکل میں 41،خیبر 22،مردان 12، صوابی 5 اور سوات سرکل میں 4 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو کی جانب سے مرمتی کام جاری ہے، کچھ ہی دیر میں بجلی بحال کر دی جائےگی۔پیسکو چیف کی ہدایت پر جنرل منیجر آپریشن پیسکو خود مرمتی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔








