واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد احتساب عدالت میں بدنظمی کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ جو ان دنوں واشنگٹن میں ہیں، نے کہا کہ عدالت کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں …
وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد احتساب عدالت میں بدنظمی کا نوٹس لے لیا، سیکرٹری داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد احتساب عدالت میں بدنظمی کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ جو ان دنوں واشنگٹن میں ہیں، نے کہا کہ عدالت کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی اور قانون ہاتھ میں لینے والے وکلاءقانون کے محافظ نہیں ہو سکتے، عدالت میں محدود گنجائش کے پیش نظر پاس جاری کئے جاتے ہیں، عدالت کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔








