نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ٹیلیفون ، اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ٹیلیفون ، اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کومنگل کے روز اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے فروغ کے لئے نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انتونیو گوتیرس نے اس ضمن میں پاکستان کی جاری کوششوں کے لئے اقوامِ متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔