چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عالمی یومِ ورثہ ہماری تہذیبی شناخت اور تاریخی ورثے کے تحفظ کا دن ہے، پاکستان کا ثقافتی ورثہ ہماری پہچان اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔
عالمی یومِ ورثہ ہماری تہذیبی شناخت اور تاریخی ورثے کے تحفظ کا دن ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عالمی یومِ ورثہ ہماری تہذیبی شناخت اور تاریخی ورثے کے تحفظ کا دن ہے، پاکستان کا ثقافتی ورثہ ہماری پہچان اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ عالمی یومِ ورثہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشی ترقی کے ساتھ ثقافتی شعور کو بھی فروغ دے رہا ہے، خواتین کو بااختیار بنا کر ہم اپنے معاشرے کی مثبت روایات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، عالمی یومِ ورثہ ہمیں اپنی تاریخ سے جڑے رہنے اور اسے محفوظ بنانے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق خواتین کی زندگی میں بہتری لا کر معاشرتی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔








