ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں عشائیہ دیا، جس میں سیاسی، پارلیمانی و سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات بھی عشائیہ میں شریک ہوئیں۔ یہ عشائیہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ذاتی حیثیت میں دیا تھا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا منسٹر انکلیو اسلام آباد میں عشائیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں عشائیہ دیا، جس میں سیاسی، پارلیمانی و سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات بھی عشائیہ میں شریک ہوئیں۔ یہ عشائیہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ذاتی حیثیت میں دیا تھا۔ اس موقع پر ملکی صورتحال، معیشت اور عوامی فلاح پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عشائیہ میں شریک شخصیات نے قومی یکجہتی اور موثر حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم کے اقدامات کو سراہا ۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور انکی ٹیم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ایران-امریکہ کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ شرکا نے پاکستان کی متوازن اور فعال سفارتکاری کو خطے میں امن کے لیے اہم قرار دیا ور عشائیہ کو باہمی روابط اور تعمیری مکالمے کے فروغ میں مفید قرار دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارلیمان کے مؤثر کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔







