ٹوکیو ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کی جماعت ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی۔ پیر کو جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تازہ ترین انتخابی جائزوں سے اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوکائی کی تشکیل کردہ نئی سیاسی جماعت ”پارٹی آف ہوپ“ کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے اور وزیراعظم شنزوایبے کی جماعت جاپان کے آئندہ …
جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کی جماعت ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی، انتخابی سروے

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کی جماعت ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی۔ پیر کو جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تازہ ترین انتخابی جائزوں سے اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوکائی کی تشکیل کردہ نئی سیاسی جماعت ”پارٹی آف ہوپ“ کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے اور وزیراعظم شنزوایبے کی جماعت جاپان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ توقع ہے کہ شنزوایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 465 رکنی پارلیمنٹ کی303 نششتوں پر کامیاب ہوگی جبکہ اس کی حلیف جماعت کومی ایتو 30 حلقوں میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔








