امریکا کی وزیر محنت نے مبینہ طور رپر اپنے سکیورٹی عملے کے ایک رکن کے ساتھ تعلقات اور مالی بے ضابطگی کا سکینڈل سامنے آنے کے بعداستعفیٰ دے دیا، ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کئی ماہ سے جاری تھیں۔
امریکا کی وزیر محنت مبینہ بدانتظامی کا سکینڈل سامنے آنے کے بعدمستعفیٰ

مزید خبریں
واشنگٹن۔21اپریل (اے پی پی):امریکا کی وزیر محنت نے مبینہ طور رپر اپنے سکیورٹی عملے کے ایک رکن کے ساتھ تعلقات اور مالی بے ضابطگی کا سکینڈل سامنے آنے کے بعداستعفیٰ دے دیا، ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کئی ماہ سے جاری تھیں۔ شنہوا کے مطابق لیبر سکریٹری لوری شاویز ڈی ریمر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ عہدہ چھوڑنےکا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ امریکی کارکنوں کے لیے لڑنا چھوڑ دیں گی۔وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ان کی انتظامیہ سے علیحدہ ہونے والی تیسری اہم شخصیت ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن سٹیون چیونگ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے ک ہ لیبر سکریٹری لوری شاویز ڈی ریمر انتظامیہ کو چھوڑ کر پرائیویٹ سیکٹر میں کام کریں گی۔ سٹیون چیونگ نے کہا کہ نائب وزیر محنت کیتھ سونڈرلنگ قائم مقام سیکرٹری لیبر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔لیبر ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر جنرل کا دفتر شاویز ڈی ریمر اور ان کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے پیشہ ورانہ بدانتظامی کے الزامات کی ایک ماہ طویل تفتیش مکمل کرنے والا ہے، جس میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ شاویز ڈی ریمر کا اپنی سکیورٹی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ افیئر تھا اور اس نے ذاتی دوروں کے لیے محکمہ کے وسائل کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ہوم لینڈ سکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم کو مارچ میں برطرف کر دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ اٹارنی جنرل پام بوندی کو اپریل میں محکمہ انصاف میں ان کی قیادت اور جیفری ایپسٹین کے انکشافات پر بڑھتی ہوئی مایوسی کے باعث برطرف کر دیا گیا تھا۔








