چین کے 12فوجیوں کی باقیات بدھ کو جمہوریہ کوریاسے چین واپس لائی جائیں گی،وزارتِ سابق فوجی امور

چین کی وزارتِ سابق فوجی امور نے بتایا ہے کہ چین کے عوامی رضاکاروں کے 12فوجیوں کی باقیات بدھ کو جمہوریہ کوریا (آر او کے)سے چین واپس لائی جائیں گی۔ شنہوا کے مطابق یہ فوجی 1950سے1953کے دوران کوریا میں امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔

بیجنگ۔21اپریل (اے پی پی):چین کی وزارتِ سابق فوجی امور نے بتایا ہے کہ چین کے عوامی رضاکاروں کے 12فوجیوں کی باقیات بدھ کو جمہوریہ کوریا (آر او کے)سے چین واپس لائی جائیں گی۔

شنہوا کے مطابق یہ فوجی 1950سے1953کے دوران کوریا میں امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے حوالگی کے معاہدے کے بعد اس نوعیت کی 13ویں واپسی ہوگی۔ وزارت کے مطابق 2014 سے اب تک 1,011 فوجیوں کی باقیات جمہوریہ کوریا سے چین واپس لائی جا چکی ہیں۔