ایران کے موضوع پر امریکا کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں سمجھتا،فرانسیسی صدر

پیرس ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ میں ایران کے موضوع پر امریکا کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں سمجھتا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے ٹیلی ویژن چینل ٹی ایف آئی کے پروگرام میںایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے بارے امریکی صدرکی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکا ایران …

پیرس ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ میں ایران کے موضوع پر امریکا کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں سمجھتا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے ٹیلی ویژن چینل ٹی ایف آئی کے پروگرام میںایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے بارے امریکی صدرکی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکا ایران کے موضوع پر درست پالیسی پر کاربند ہے۔ماکرون نے کہا کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

Leave a Reply