31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، روس کا النصرہ کے خلاف مشترکہ آپریشن پرغور

امریکا، روس کا النصرہ کے خلاف مشترکہ آپریشن پرغور

- Advertisement -

ماسکو۔ 3 جون(اے پی پی) روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں شام میں سخت گیر گروپ النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔روسی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کے خلاف امریکا اور روس کی فوج حرکت میں آسکتی ہے۔ اس حوالے سے امریکی اور روسی وزراءخارجہ کے درمیان ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں بھی غور کیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی اور روسی وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع بھی زیربحث آیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت امریکا کی جانب سے کی گئی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں