ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ موجودہ علاقائی صورتحال پر خوشگوار اور گرمجوشی کے ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ موجودہ علاقائی صورتحال پر خوشگوار اور گرمجوشی کے ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کیساتھ موجودہ علاقائی صورتحال پر خوشگوار اور گرمجوشی کے ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

ملاقات کے دوران موجودہ علاقائی صورتحال پر نہایت گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ہم نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی، جن میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات شامل ہیں۔