صدر مملکت آصف علی زرداری کی نواب شہزاد علی خان کی صاحبزادی کی تقریبِ منگنی میں شرکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں منعقدہ نواب شہزاد علی خان کی صاحبزادی کی تقریبِ منگنی میں شرکت کی۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس خوشی کے موقع پر نواب شہزاد علی خان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔

لاہور۔۔25اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں منعقدہ نواب شہزاد علی خان کی صاحبزادی کی تقریبِ منگنی میں شرکت کی۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس خوشی کے موقع پر نواب شہزاد علی خان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے جوڑے کے خوشحال مستقبل اور کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر رضا حیات ہراج اور رکن صوبائی اسمبلی (پی پی پی) سید حسن مرتضیٰ اور سلمان شہباز نے بھی شرکت کی۔ لاہور کی کاروباری برادری کے سرکردہ ارکان اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔