پاکستان سمیت دنیا بھر میں جائیداد کے شعور کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جائیداد کے شعور کا عالمی دن اتوار 26 اپریل کو منایا گیا۔ جائیداد فارسی زبان کا لفظ ہے ۔ملکیت، مال، اسباب، جاگیر، اثاث البیت، پیداوار

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جائیداد کے شعور کا عالمی دن اتوار 26 اپریل کو منایا گیا۔ جائیداد فارسی زبان کا لفظ ہے ۔ملکیت، مال، اسباب، جاگیر، اثاث البیت، پیداوار ،اقتصادیات اور معاشیات میں وہ تمام اشیا جائیداد تصور ہوں گی جو حصول دولت کے لیے استعمال ہوتی ہوں ۔ جائیداد کی دو اقسام ہیں جن میں منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد شامل ہیں۔

اسلام ميں ميراث کی تقسيم کے شرعی احکامات موجود ہيں۔ جائیداد کےشعور کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں سرکاری و نجی اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اور عام آدمی کو جائیداد ، اسکی اہمیت اور حقوق کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔

مزید خبریں