ایران اور روس کے درمیان مختلف امور پر قریبی مشاورت جاری، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور روس کی حکومتیں مختلف علاقائی اور دوطرفہ امور پر مسلسل اور قریبی مشاورت کرتی رہی ہیں۔ تاس کے مطابق روس آمد کے موقع پر اپنے وڈیو بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان متعدد اہم معاملات، بالخصوص علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

تہران ۔27اپریل (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور روس کی حکومتیں مختلف علاقائی اور دوطرفہ امور پر مسلسل اور قریبی مشاورت کرتی رہی ہیں۔ تاس کے مطابق روس آمد کے موقع پر اپنے وڈیو بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان متعدد اہم معاملات، بالخصوص علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات بھی مثبت اور کامیاب رہے، جن میں باہمی تعلقات اور آئندہ مذاکرات کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، روس، پاکستان اور عمان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ روابط علاقائی استحکام اور مشترکہ مفادات کے لیے اہم ہیں۔