"ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل سن کر متعلقہ محکموں کو فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔”
ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر اے سی کوٹلی ستیاں کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 27 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانے اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو بلاواسطہ انتظامیہ تک رسائی فراہم کرنا، ان کے مسائل بروقت سننا اور شفاف انداز میں ان کا ازالہ یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی کے ثمرات میسر آ سکیں۔ادھر کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کی اس عوام دوست کاوش کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت، بہتر انتظامی کارکردگی اور گڈ گورننس کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور مؤثر اقدام قرار دیا۔








