"فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 27 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں ملک بھر سے کلب ٹیمیں شرکت کریں گی۔”
آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہو گا، اوج ظہور

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ27 جولائی بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 28 جولائی کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔







