سردار نوید حیدر خان کا قومی چیمپین کنول خان کی وفات پر اظہار تعزیت

"سردار نوید حیدر خان نے قومی چیمپئن کنول خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کھیلوں کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔”

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر و سابق صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر خان اور انٹرنیشنل فٹ بالر افتخار علی (جرمنی) نے اتھلیٹکس کی قومی چیمپین اور پاکستان آرمی کی کھلاڑی کنول خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔