چین ، 139ویں کینٹن میلے کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

چین میں 139ویں کینٹن میلے کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا جس کا تھیم "معیاری گھریلو مصنوعات” تھا۔

بیجنگ۔28اپریل (اے پی پی):چین میں 139ویں کینٹن میلے کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا جس کا تھیم "معیاری گھریلو مصنوعات” تھا۔ سی جی ٹی این کے مطابق کینٹن میلے میں 5 لاکھ 15 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط نمائشی علاقے میں 25 ہزار سٹالز قائم کیے گئے اور مجموعی طور پر 2.22 ملین مصنوعات پیش کی گئیں۔نمائش میں دس ہزار سے زائدکمپنیوں نے حصہ لیا جن میں 3100 سے زائد ہائی ٹیک انٹرپرائزز شامل تھیں جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں تقریباً 7.5 فیصد زیادہ ہیں۔ کینٹن میلے میں 219 ممالک اور خطوں سے 2 لاکھ 45ہزار غیر ملکی خریداروں نے شرکت کی جو گزشتہ میلے کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہیں۔ 140 غیر ملکی تجارتی و صنعتی اداروں نے وفود کی صورت میں شرکت کی۔ 468 خریداری وفود میں سے 344 امریکا، میکسیکو، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک کی سرکردہ کمپنیاں تھیں جو کہ ماضی کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہیں۔