ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان/اپیکس کمیٹی کے تحت قائم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران کی گئی کارروائیوں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

حیدرآباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان/اپیکس کمیٹی کے تحت قائم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران کی گئی کارروائیوں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں اپیکس کمیٹی کے قیام کا مقصد حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر چلنے والی تیل ایجنسیوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کیا جائے۔ انہوں نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر معیاری خوراک تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت، اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل و ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک وارڈز قائم کیے جائیں اور شہریوں کے لیے ٹھنڈے پانی کے سٹال بھی لگائے جائیں۔انہوں نے شہری آبادی میں قائم ایل پی جی گیس کی دکانوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے، جبکہ حیسکو انتظامیہ کو بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ایل بی او ڈی حکام کو نکاسی آب کے نالوں کی صفائی شروع کرنے، جبکہ ٹریفک پولیس کو شہر میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکرنڈ اور قاضی احمد کے امتحانی مراکز میں موبائل فون کے ذریعے نقل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ڈاکٹر ثمیر نور چنہ نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، تاہم پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ فیصل، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، ایم ایس یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین، ایس پی نیشنل ہائی وے افضل حسین، انچارج ریسکیو 1122 ذیشان زرداری، ڈی ایس پی اختر سموں، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضیٰ گوہر، منیجر اوقاف احمد کمال، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈیولپمنٹ نسیم حسن مستوئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں