سانحہ مچھیل جموں و کشمیرمیں بھارتی کی ریاستی دہشتگردی کی المناک داستان

سانحہ مچھیل کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور سیاسی شعور کا ایک لازوال باب ہے۔

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):سانحہ مچھیل کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور سیاسی شعور کا ایک لازوال باب ہے۔تفصیلات کے مطابق 30اپریل 2010 کومچھیل میں 3بےگناہ کشمیری بھارتی قابض فورسزکےہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہوئے۔کشمیری نوجوان شہزاد خان،محمد شفیع اور ریاض لون کو روزگارکاجھانسہ دیکرقابض افواج نےجعلی مقابلےمیں شہید کیا۔قابض بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کو شہید کرکے نام نہاد "کامیاب انکاؤنٹر” کا دعویٰ کرتی رہی۔ وادی میں وسیع پیمانے پر احتجاج اورعالمی توجہ نے قابض بھارتی حکام کو واقعے کی تحقیقات پرمجبورکردیا۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں آج بھی جعلی مقابلے اور جبری گمشدگیاں روز کا معمول ہیں۔بھارتی مظالم نے کشمیریوں کو ان کی منزل پاکستان سے وابستگی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

مزید خبریں