آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین سے ملاقات

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل شیر افضل کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ کانسٹیبلز محمد نوید اور اکبر علی کی پروموشن کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کا حکم دیا۔لیڈی سینیٹری ورکر ماریہ قیصر کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ کانسٹیبل محمد عتیق کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد یعقوب کے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو احکامات جاری کیے گئے، جبکہ 8 انسپکٹرز لیگل کی پروموشن کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

مزید خبریں