ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی کی سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں 70 ممالک میں پہلی پوزیشن
ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی کی سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں 70 ممالک میں پہلی پوزیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں شاندار فتح اور 70سے زائد ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیزمیں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سیِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں تاریخی فتح پاکستان کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط ضمانت ہے۔ ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے ۔ ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی پاکستانی باصلاحیت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کر کے انہیں عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہیں۔








