وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو خراج عقیدت
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کبھی مرتے نہیں وہ قوموں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران بے مثال جرأت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز پر اپنی جان قربان کر دی، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی لازوال قربانی وطن کے امن، استحکام اور دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِخانہ کو صبرِ جمیل دے۔








