صوبائی وضلعی عہداران معرکہ حق، بنیانِ مرصوص میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کے موقع پر بھرپور جشن منائے،انجینئر امیر مقام

صوبائی وضلعی عہداران معرکہ حق، بنیانِ مرصوص میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کے موقع پر بھرپور جشن منائے،انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کےصدر انجینئر امیر مقام نے صوبائی وضلعی عہداران کوہدایت کی ہے کہ 9 اور 10 مئی کو اپنے اپنے اضلاع میں معرکہ حق، بنیانِ مرصوص میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کے موقع پر قومی جوش و جذبے کیساتھ بھرپور جشن منایا جائے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اس موقع پر پاکستان کے قومی پرچم اور پارٹی پرچم کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کریں، تاکہ اس کامیابی اور عظیم فتح کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

انہوں نے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ان سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر تیار کر کے بروقت صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ارسال کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کارکنان نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور پارٹی کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنائیں۔