وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج جمعرات کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورۂ گلگت بلتستان کے دوران گورنر محمد سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد سے ملاقات کریں گے ۔
وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئرامیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنااللہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔








