فلپائن،مسافر گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد ہلاک

فلپائن،مسافر گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد ہلاک

منیلا۔11مئی (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ اوریئنٹل مندورو میں مسافر گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ صبح تقریباً 8:30 بجے میونسپلٹی سوکورو میں پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کے بریک مبینہ طور پر فیل ہوگئے تھے، جس کے باعث گاڑی الٹ کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارکنوں اور مقامی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا، حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں