معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پرایف سی بلوچستان نارتھ کےافسران اورجوانوں کی یادگار شہدا پرحاضری

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پرایف سی بلوچستان نارتھ کےافسران اورجوانوں کی یادگار شہدا پرحاضری

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پرایف سی بلوچستان نارتھ کےافسران اورجوانوں نے یادگار شہدا پرحاضری دی۔انہوں نے شہدا کی قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اوراہلِ خانہ سے یکجہتی کااظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے شمالی بلوچستان کےمختلف علاقوں میں شہدا کیلئےفاتحہ خوانی کااہتمام بھی کیا گیا۔افسران اورجوانوں کا ملک کی خاطر عظیم قربانیوں پرشہدا کو خراج عقیدت پیش،اہلخانہ کو تحائف پیش کئے۔ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اورجوانوں نے وطن کے امن اور سلامتی کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔