موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ

موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ

لاہور۔11مئی (اے پی پی):موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 13 بیسک ریکروٹ کورس میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب پیر کو منعقد ہوئی۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔اس موقع پر پاس آوٹ ہونے والے افسران نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔

ترجمان موٹروے پولیس کیمطابق تربیت مکمل کرنے والوں میں 39 خواتین سمیت 390 افسران شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ شاہرات کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔پاس آوٹ ہونے والے افسران ایمانداری ،خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کا فریضہ لگن سے ادا کریں۔ موٹروے پولیس نے ایمانداری اور خوش اخلاقی سے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ قانون سب کے لیے برابر اور ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کالج میں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔تقریب میں آئی جی موٹروے پولیس نے دوران تربیت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔جونیئر پٹرول آفیسر ریحان اللہ نے آل راونڈ فرسٹ سمیت دو اعزازات حاصل کیے۔ جونیئر پٹرول آفیسر مینال رضا نے بیسٹ اِن اکیڈمکس ایوارڈ حاصل کیا۔

جونیئر پٹرول آفیسر ریحان اللہ نے بیسٹ اِن پریڈ اور عبدل واسق بیسٹ اِن ڈرائیونگ ایوارڈ حاصل کیا۔جونیئر پٹرول آفیسر مہدی عین اللہ نے بیسٹ ان فائرنگ کا اعزاز حاصل کی۔پاسنگ آوٹ پریڈ میں 390افسران شریک ہوئے، جن میں 39خواتین افسران شامل تھیں۔تقریب کے اختتام پرڈی آئی جی شاہد جاوید، ڈی آئی جی دار علی خٹک، ڈی آئی جی سید فرید علی، ڈی آئی جی سیلمان علی خان اور ڈی آئی جی انعام الرحمن ملک ،آئی جی موٹروے سلطان احمد چوہدری ،کمانڈنٹ ٹریننگ کالج مسرور عالم کولاچی کے ہمراہ شہدا کی یادگار پر گئے پھول رکھے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔