پولینڈ کا مفرور سابق وزیر کے امریکا پہنچنے پر وضاحت طلب کرنے کا اعلان

پولینڈ نے اپنے مفرور سابق وزیرزبیگنیوزیوبرو کے ہنگری سے امریکا پہنچنے کے معاملے پر امریکا اور ہنگری سے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق پولینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان میچی ویویور نے کہا ہے کہ حکومت یہ جاننا چاہتی ہے

وارسا۔11مئی (اے پی پی):پولینڈ نے اپنے مفرور سابق وزیرزبیگنیوزیوبرو کے ہنگری سے امریکا پہنچنے کے معاملے پر امریکا اور ہنگری سے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق پولینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان میچی ویویور نے کہا ہے کہ حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ زیگنیو زیوبرو کس قانونی اور سفری دستاویز کی بنیاد پر ہنگری سے امریکا روانہ ہوئے۔زیوبرو، جو پولینڈ کے سابق وزیر انصاف رہ چکے ہیں، پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور سیاسی مقاصد کیلئے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سمیت 26 الزامات عائد ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیوبرو اور ان کے نائب مارسین رومانوسکی کو ہنگری میں سیاسی پناہ دی گئی تھی۔

پولینڈ کو امید تھی کہ اپریل کے انتخابات میں وزیر اعظم و کٹر اوربان کی حمایت یافتہ حکومت کی شکست کے بعد انہیں واپس پولینڈ لایا جا سکے گا، تاہم زیوبرو کے امریکا پہنچنے سے یہ کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔پولینڈی حکام کے مطابق دونوں سابق عہدیداروں کے پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کیے جا چکے تھے، جبکہ مارسین رومانوسکی کی موجودہ مقام کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔زیوبرو نے نجی ٹی وی چینل “ٹی وی ریپبلکا” کو انٹرویو میں امریکا میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں سیاسی تجزیہ کار کے طور پر کام کریں گے۔واضح رہے کہ زیوبرو کو پولینڈ میں عدالتی اصلاحات کا معمار سمجھا جاتا ہے، جن پر یورپی یونین نے عدلیہ کی آزادی متاثر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید خبریں