چین نے تائیوان کو عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی میں شرکت سے روک دیا

چین نے تائیوان کو عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی میں شرکت سے روک دیا

بیجنگ۔11مئی (اے پی پی):چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کو عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی آئندہ سالانہ اسمبلی میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین ہی پورے چین کی واحد قانونی نمائندہ حکومت ہے،

اس لیے “ون چائنا” اصول کے تحت تائیوان کی عالمی ادارۂ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے ) میں شرکت منظور نہیں کی جائے گی۔تائیوان 2009 سے 2016 تک بطور مبصر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں شریک ہوتا رہا، تاہم 2017 میں چین نے اس کی شرکت روک دی تھی۔

مزید خبریں