محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب خورشید الحسن خورشید فٹ بال اسٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر انصر یعقوب تھے
محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
مظفر آباد۔ 11 مئی (اے پی پی):محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب خورشید الحسن خورشید فٹ بال اسٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر انصر یعقوب تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ملک شوکت حیات، ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر محمد نعمت اللہ عباسی، ڈائریکٹر سپورٹس افتخار صادق، صدر آل آزاد کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن مرزا امتیاز سمیت محکمہ سپورٹس کے افسران، فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔چیمپئن شپ میں آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔









