فیصل آباد میں منعقدہ نیشنل انڈر 17 کرکٹ کپ کےتین روزہ فائنل میچ کے پہلے روز ایبٹ آباد ٹیم نے 59 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی کی ٹیم 133 رنز بنا سکی، ایبٹ آباد کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے
نیشنل انڈر 17 کرکٹ کپ، ایبٹ آباد کی ٹیم نے 59 رنز کی برتری حاصل کرلی
فیصل آباد۔ 11 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں منعقدہ نیشنل انڈر 17 کرکٹ کپ کےتین روزہ فائنل میچ کے پہلے روز ایبٹ آباد ٹیم نے 59 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی کی ٹیم 133 رنز بنا سکی، ایبٹ آباد کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل انڈر 17 کرکٹ کپ کے تین روزہ فائنل میچ کے پہلے روز ایبٹ آباد کی ٹیم نے 59 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔
راولپنڈی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،راولپنڈی کی ٹیم 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ایبٹ آباد کے عمار خان نے چار وکٹیں حاصل کرکے اہم کردار ادا کیا۔محمد ابوزر نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کر کے ایبٹ آباد انڈر 17 کو مضبوط پوزیشن دلائی۔حماد خان نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی برتری میں اضافہ کیا۔پہلے دن کے اختتام پر ایبٹ آباد انڈر17 نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا کر 59 رنز کی برتری حاصل کر لی۔









