ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، نوجوان لوسی ہیملٹن پہلی بار شامل
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، نوجوان لوسی ہیملٹن پہلی بار شامل
میلبورن۔13مئی (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے لئے اپنے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی سکواڈ کی قیادت سوفی مولینیکس کریں گی جبکہ نوجوان فاسٹ بولر لوسی ہیملٹن پہلی بار ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔
تجربہ کار گریس ہیرس کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، تاہم سٹار فاسٹ بولر ڈارسی براؤن اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکیں۔قومی سلیکٹر شان فلیگلر کے مطابق 20 سالہ لوسی ہیملٹن کو ان کی بائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کی منفرد مہارت کی وجہ سے ترجیح دی گئی ہے۔
سکواڈ میں ایلیس پیری اپنے دسویں ورلڈ کپ کے لئے تیار ہیں، جبکہ ایش گارڈنر اور تہلیا میک گرا کو نائب کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے بہترین توازن کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے
پرعزم ہے۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے لئے آسٹریلوی اعلان کردہ ویمنز 15 رکنی سکواڈ میں سوفی مولینیکس (کپتان)، ایشلے گارڈنر (نائب کپتان)، تہلیا میک گرا (نائب کپتان)، ایلیس پیری، نکولا کیری، کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، الانا کنگ، گریس ہیرس، فوبی لچ فیلڈ، جارجیا وول، بیتھ مونی، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ اور جارجیا ویرہیم شامل ہیں۔(ریزرو کھلاڑی ، تہلیا ولسن ہیں









