یمن میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

سعودی عرب نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یمن میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ریاض ۔15مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یمن میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزات خارجہ نے ایک بیان میں اسے قیدیوں اور ان کے خاندانوں کی انسانی تکالیف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام اعتماد اور امن و استحکام کے مواقع کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔بیان میں سعودی عرب نے امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے تمام کوششوں کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔اس معاہدے تک پہنچنے میں تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔ مذاکرات کے لیے اردن کی میزبانی اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔یاد رہے اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج کے ایک ہزار 750 قیدیوں اور زیر حراست افراد کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے۔معاہدے میں سات سعودی قیدیوں سمیت اتحادی افواج کے 27 قیدی اور زیر حراست افراد کی رہائی شامل ہے۔

مزید خبریں