کراچی ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار حصص مندی کے گرداب سے نکل آیا اوربازار حصص میں کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے شیئرز مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ44ارب روپے سے زائد بڑھ کر 85کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ۔ مارکیٹ …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار حصص مندی کے گرداب سے نکل آیا، 100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار حصص مندی کے گرداب سے نکل آیا اوربازار حصص میں کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے شیئرز مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ44ارب روپے سے زائد بڑھ کر 85کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ۔ مارکیٹ میں بدھ کوکاروبارکی ابتداءمثبت زون میں ہوئی ،سرمایہ کاروں نے اسٹیل ،فوڈز اور بینکنگ سیکٹرز میں خریداری کو ترجیح دی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41300، 41400اور41500پوائنٹس کی 3بالائی حد عبور کر گیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 303.64پوائنٹس بڑھ کر 41595.32پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 182.99پوائنٹس کے اضافے سے 21133.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 156.53پوائنٹس بڑھ کر 29574.89پوائنٹس ہو گیا ۔








