چین 24 مئی کو شینژو-23 خلائی مشن روانہ کرے گا

چین نے اعلان کیا ہے کہ شینژو-23 نامی انسانی خلائی مشن کو 24 مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ مشن شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا

بیجنگ ۔23مئی (اے پی پی):چین نے اعلان کیا ہے کہ شینژو-23 نامی انسانی خلائی مشن کو 24 مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ مشن شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق شینژو-23 خلائی جہاز کو لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے بیجنگ وقت کے مطابق رات 11 بج کر 8 منٹ پر لانچ کیا جائے گا۔ادارے کے ترجمان ژانگ جِنگ بو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لانچ کے لیے استعمال ہونے والے راکٹ میں ایندھن بھرنے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔شینژو-23 چین کے خلائی اسٹیشن پروگرام کے ترقیاتی مرحلے کا ساتواں انسانی مشن ہوگا، جبکہ یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی مجموعی طور پر 40ویں پرواز بھی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مشن چین کے خلائی منصوبوں میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد خلائی تحقیق اور مستقبل کے سائنسی تجربات کو مزید فروغ دینا ہے۔