اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 18 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کی کارروائی ، 18 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 18 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران مانسہرہ بائی پاس کے قریب گاڑی سے 18کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








