مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

بھارہ کہو کے علاقے میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):بھارہ کہو کے علاقے میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز اور مقامی افراد مشترکہ طور پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ کچھ ہی دیر میں صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا جائے گا۔