صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہےجس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہےجس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔صدرِ مملکت نے چین کے صدر شی جن پنگ، ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ اور چینی عوام سے اس افسوسناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے امید ظاہر کی کہ جاری امدادی کارروائیاں باقی پھنسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے واقعے کے بعد چینی حکام کی جانب سے کیے جانے والے ریسکیو اور ہنگامی اقدامات کو بھی سراہا