جنیوا میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات، صحتِ کے شعبے میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال

جنیوا میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات، صحتِ کے شعبے میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):جنیوا میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ ڈاکٹر ڈاکٹر کرس ایلس نے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور صحتِ کے شعبے میں جاری تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کرس ایلس نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں حالیہ پیش رفت اور وزیر مصطفیٰ کمال کی قیادت میں مربوط حکمتِ عملی کو سراہا اور کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں ویکسینز کی دستیابی اور پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھے گا ۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، پولیو کا خاتمہ ہماری نیشنل کاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مربوط حکمتِ عملی ویکسینیشن کوالٹی کی مہمات کے ذریعے پاکستان کو جلد پولیو فری بنایں گے ۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور وژن کے تحت صحت کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں ،پولیو کے خاتمے کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔کرس ایلس نے کہا کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔