اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی دارالحکومت کے رہائشی روایتی باربی کیو کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو تہوار کی تقریبات کی پہچان بن چکے ہیں۔شہر بھر کی مارکیٹیں، بشمول آبپارہ مارکیٹ اور G-9 مرکز میں باربی کیو سے متعلقہ اشیاء کوئلہ، برنر، سیخ اور دیگر ضروریات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی فروخت میں نمایاں …
عید الاضحیٰ کی مناسبت سے بار بی کیو کیلئے ضروری اشیاء کی فروخت میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی دارالحکومت کے رہائشی روایتی باربی کیو کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو تہوار کی تقریبات کی پہچان بن چکے ہیں۔شہر بھر کی مارکیٹیں، بشمول آبپارہ مارکیٹ اور G-9 مرکز میں باربی کیو سے متعلقہ اشیاء کوئلہ، برنر، سیخ اور دیگر ضروریات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آبپارہ مارکیٹ کے ایک تاجر نے اے پی پی کو بتایا کہ عید سے قبل بار بی کیو برنرز اور لوازمات کی مانگ تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے۔انہوں نے شوقین صارفین کے لیے اسٹاک کا بندوبست کرتے ہوئے کہا یہ ایام ہمارے لیے منافع بخش ہوتے ہیں اور ان اشیاء کو فروخت کرنے کا بہترین وقت ہے،بہت سے خریدار باربی کیو پارٹیوں کو عید کی خوشیوں کا لازمی حصہ سمجھتے ہیں۔آبپارہ مارکیٹ میں ایک خریدار علی نے کہا کہ عید الاضحی باربی کیو اور کباب کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ ہر سال، ہم خاندان اور دوستوں کے لیے باربی کیو نائٹ کا اہتمام کرتے ہیں۔ دوسری جانب کئی صارفین نے ضروری باربی کیو اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔G-9 مرکز میں ایک خاتون صارف ہانیہ نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی گھر میں کچھ چیزیں موجود ہیں لیکن میں ایک نیا برنر خریدنے آئی تھی۔ ہر سال میرا خاندان عید کی پہلی رات روایتی باربی کیو چھت پر مناتا ہے۔ ہانیہ نے کہا کہ جہاں روایات خاندانی رشتوں کو مضبوط کرتی ہے اور خوشی میں ا اضافہ کرتی ہیں تو وہیں بڑھتی ہوئی لاگتیں بوجھ بن رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک راحت کی بات ہوگی اگر حکام قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ہر کوئی بے فکر ہو کر عید کی خوشیاں منا سکے








