دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ارسا نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں منگل کو پانی کی آمد و اخراج، پانی کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال کے حوالہ سے منگل کو جاری اعدادوشمار میں کہا ہے کہ دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 65 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 400 کیوسک جبکہ خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار 200 کیوسک ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 21 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔

رپورٹ کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 24 ہزار 600 کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک، تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 89 ہزار 300 کیوسک جبکہ گدو بیراج میں پانی کی آمد 65 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 500 کیوسک اور سکھر کے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ہے۔

مزید برآں کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں پانی کی آمد 22 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک جبکہ پنجندکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔ آبی ذخائر کے حوالہ سے ارسا کے جاری اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1454.05 فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے اور منگل کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.142 ملین ایکڑفٹ ہے ۔ اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1167.35 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.451 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے اور منگل کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.055 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں