ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت لی،29 سالہ جوناس ونجیگارڈ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت کر مردوں کے سائیکلنگ کے تینوں بڑے گرینڈ ٹورز جیتنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
جوناس ونجیگارڈنے گیرو ڈی اٹالیاجیت کر تینوں گرینڈ ٹورز مکمل کر لئے ، ریس کا آخری مرحلہ جوناتھن میلان کے نام رہا

مزید خبریں
روم۔1جون (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت لی،29 سالہ جوناس ونجیگارڈ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت کر مردوں کے سائیکلنگ کے تینوں بڑے گرینڈ ٹورز جیتنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق 29 سالہ جوناس ونجیگارڈ نے روم میں اختتام پذیر ہونے والی اس تین ہفتے طویل ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 5 منٹ اور 33 سیکنڈ کے واضح فرق سے فتح حاصل کی۔ آسٹریا کے فیلکس گال دوسرے اور آسٹریلیا کے جے ہینڈلے تیسرے نمبر پر رہے۔یہ جوناس ونجیگارڈکی کیریئر میں ایک اور بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل وہ 2022 اور 2023 میں ٹور ڈی فرانس جبکہ گزشتہ سال وولٹا سپین بھی جیت چکے ہیں۔ فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ تینوں گرینڈ ٹورز جیتنا ان کے لئے ایک خاص لمحہ ہے اور اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ریس کا اختتام روم میں ایک سنسنی خیز سپرنٹ مرحلے پر ہوا جسے اٹلی کے جوناتھن میلان نے جیتا۔
تاہم مجموعی برتری پہلے ہی ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے پہاڑی مراحل میں حاصل کر لی تھی، جہاں انہوں نے الپس اور ڈولومائٹس کے سخت مرحلوں میں حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ریس کے دوران کئی یادگار لمحات بھی سامنے آئے، جن میں بارش میں ہونے والے خطرناک مراحل، وقت کے مقابلے کی شاندار کارکردگی اور مختلف ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ شامل رہا۔29 سالہ ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ کو اس کامیابی پر تقریباً 116000 یورو انعامی رقم ملی جبکہ ان کے پانچ مرحلوں کی فتوحات پر اضافی 11000 یورو فی مرحلہ بھی حاصل ہوئے۔اب جوناس ونجیگارڈ اور ان کے بڑے حریف سلووینیا کے تاڈیج پوگاکر ایک بار پھر 4 جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ ٹور ڈی فرانس میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں ایک بار پھر عالمی سائیکلنگ شائقین کو سخت مقابلے کی توقع ہے۔








