نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کرغزستان کے صدر سے جمعہ کو چولپون آتا میں واقع صدارتی سٹیٹ ریزیڈنس میں ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کرغزستان کے صدر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کرغزستان کے صدر سے جمعہ کو چولپون آتا میں واقع صدارتی سٹیٹ ریزیڈنس میں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کرغزستان کے صدر کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے باہمی تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرتے ہوئے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے27۔2026کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاریوں کے تناظر میں رکن ممالک کے درمیان مسلسل تعاون اور قریبی اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔








