جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

جنوبی کوریا کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔

سنگاپور۔1جون (اے پی پی):جنوبی کوریا کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس این سی ینگ نے ویمنز سنگلزکے فائنل میچ میں28 سالہ جاپانی حریف شٹلرس اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ اکانے یاماگوچی کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔ سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری تھے جس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں24 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس این سی ینگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے28 سالہ جاپانی حریف شٹلرس اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ اکانے یاماگوچی کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ 24 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس این سی ینگ کی فتح کا سکور 11-21 ، 21-17اور 19-21 تھا۔واضح رہے کہ فاتح این سی ینگ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں چین کی نامور شٹلرس اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن چن یوفی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید خبریں