فرانس کے الیکس لینیئر نے سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

فرانس کے الیکس لینیئر نے سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

سنگاپور۔1جون (اے پی پی):فرانس کے الیکس لینیئر نے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ای ایس پی این کے مطابق فرانس کے 21 سالہ نوجوان کھلاڑی الیکس لینیئر نے مردوں کے سنگلزکے فائنل میچ میں28 سالہ ملائیشین حریف کھلاڑی لوہ کین یو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری تھے جس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں21 سالہ فرانسیسی کھلاڑی الیکس لینیئر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 28 سالہ ملائیشین حریف کھلاڑی لوہ کین یو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ 21 سالہ فرانسیسی الیکس لینیئر کی فتح کا سکور 21-17 ، 15-21اور 14-21 تھا۔

مزید خبریں