فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا سویٹولینا،مارٹا کوسٹیوک اور میرا اینڈریوا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

یوکرین کی نامور ٹینس سٹار زایلینا سویٹولینا اور مارٹا کوسٹیوک اور روس کی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی

پیرس۔1جون (اے پی پی):یوکرین کی نامور ٹینس سٹار زایلینا سویٹولینا اور مارٹا کوسٹیوک اور روس کی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک چوتھے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں ۔ ای ایس پی این کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں یوکرین کی نامور ٹینس سٹار زایلینا سویٹولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی بلینڈا بنسک ک6-4، 4-6 اور 0-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنائی ۔یوکرین ہی کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ روس کی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کرلی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی جل بیلن ٹیچ مین سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں