پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا
پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیراہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن شپ کی بحالی کا آغاز کر دیاہے۔
یہ چیمپئن شپ ملک بھر میں ملکی فٹ بال کو بحال اور ازسرنو منظم کرنے کی فیڈریشن کی مستقل کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔اس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر کی علاقائی ٹیمیں حصہ لیں گی اور انڈر-17 سطح پر قومی اعزاز کے لیے مقابلہ کریں گی۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کے یہ چیمپئن شپ فٹ بال مقابلوں کے کیلنڈر کا پہلا ستون ہے جسے پی ایف ایف وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان کا ہر نوجوان کھلاڑی ایک منظم اور مسابقتی راستے کا مستحق ہے اور ہم اسے تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پی ایف ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر نے مزید کہا پاکستان کا فٹ بال مستقبل اس کے نوجوان مقابلوں کے معیار پر استوار ہوگا۔ نیشنل انڈر-17 چیمپئن شپ وہ مقام ہے جہاں سے یہ کام شروع ہوتا ہے۔
انڈر-17 چیمپئن شپ پاکستان میں ایک پائیدار فٹ بال پیرامڈ کی تعمیر کے پی ایف ایف کے وسیع تر مینڈیٹ کا حصہ ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے گراس روٹس سے قومی ٹیم تک منظم مسابقتی راستے تشکیل دیتی ہے۔
یہ چیمپئن شپ سیف انڈر-17 چیمپئن شپ سے قبل قومی سکواڈ کے انتخاب کا بنیادی پلیٹ فارم بھی ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔








