سپین کے ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔
ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں داخل

مزید خبریں
پیرس۔1جون (اے پی پی):سپین کے ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ان کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلرکے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد دوسرے سیٹس کے دوران مقابلے سے دستبرداری پر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔
سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کے ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلرکو پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی دوسرا سیٹ 1-1 سے برابر ہی تھا کہ حریف آسٹریا کی جوڑی مقابلے سے دستبردار ہوگئی اور دفاعی چیمپئن ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے باآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








