آربی سی کینیڈین اوپن گالف ٹورنامنٹ10 جون سے شروع ہوگا

آربی سی کینیڈین اوپن گالف ٹورنامنٹ10جون سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1904 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنٹو۔1جون (اے پی پی):آربی سی کینیڈین اوپن گالف ٹورنامنٹ10جون سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1904 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گالفر ریان فوکس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 98 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔10جون سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 13جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

 

مزید خبریں